تلنگانہ کے وزیر زراعت پوچارم سرینواس ریڈی نے سینہ میں درد کی شکایت کی جس کے بعد انہیں تروپتی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔سرینواس ریڈی تروملا میں درشن کیلئے وزیر
اعلی چندر شیکھر راؤ کے ساتھ پہونچے تھے ۔انہیں سینہ میں درد کی شکایت ہوئی فوری طور پر اشونی اسپتال منتقل کیا گیا
جہاں اپولو ایمرجنسی یونٹ میں دل کے مختلف معائنے کئے گئے ۔